۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ویزا

حوزہ/ ایران نے یکطرفہ طور پر ہندوستان تاجکستان، کرغزستان اور ازبکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے شہریوں کے لئے مکمل طور پر ویزا ختم کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے یکطرفہ طور پر ہندوستان تاجکستان، کرغزستان اور ازبکستان سمیت خطے کے متعدد ممالک کے شہریوں کے لئے مکمل طور پر ویزا ختم کر دیا ہے،اس سلسلے میں ایران کے وزیر سیاحت عزت اللہ ضرغامی نے کہا: ایران کی وزارت سیاحت و ثقافت نے حکومتی اجلاس میں 32 ممالک کے شہریوں کے لئے ویزوں کی منسوخی کی تجویز پیش کی، جس کا حکومت نے خیرمقدم کیا، اس بنا پر ایران نے یکطرفہ طور پر ہندوستان، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور 28 دیگر ممالک کے شہریوں کے ویزے پوری طرح ختم کر دئے اور اب ان ممالک کے شہری بغیر ویزا کے ایران کا سفر کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایران نے 17 ایشیائی ممالک، 6 افریقی ممالک، 5 یورپی ممالک اور 5 دیگر لاطینی امریکی ممالک کے شہریوں کے ویزے بھی ختم کر دیے، ایشیائی ممالک میں سعودی عرب، بحرین، قطر، کویت، لبنان، تیونس، ملائیشیا اور سنگاپور کے نام قبل ذکر ہیں، ساتھ ہی ایران نے ہندوستانی شہریوں کے ویزے بھی مکمل طور پر ختم کردیئے۔

واضح رہے کہ رواں سال 8 نومبر کو حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی کے دورہ تاجکستان کے دوران ایران اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں دونوں ممالک کے درمیان ویزا فری سفری دستاویز پر دستخط کیے تھے، تا ہم ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود، تاجک فریق نے ابھی تک اس دستاویز کے نفاذ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Syeda IN 21:06 - 2023/12/14
    0 1
    سلام علیکم سب کی لے ویزاہ فر ہے